28 جون 2013 - 19:30
سعودی وزیرخارجہ کےبیان پر رد عمل

لبنان ميں استقامت سےوفاداری کاعہد رکھنے والے دھڑے کے رکن علی فیاض نے شام کےبارے میں سعودی وزیرخارجہ کےبیانات کی مذمت کی ہے۔

ابنا:  لبنانی استقامت سےوفاداری کاعہدرکھنےوالے دھڑے کےرکن علی فیاض نے جمعہ کےدن سعودی عرب کےوزیرخارجہ سعود الفیصل کے اس بیان کو شامی عوام کےشعور کی توہین قرار دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھاکہ ایران اورحزب اللہ نے شام پرقبضہ کررکھا ہے۔علی فیاض نے کہا کہ بہتر ہے کہ سعودی عرب شام میں ہتھیار اوراسلحہ بھیجنےاور ان انتہاپسندوں کوشام جانے کی ترغیب دلانے کاسلسلہ ترک کردے جوبحران کوتیز کررہے ہیں ۔علی فیاض نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ بحران شام کےپرامن حل کےلئے سیاسی راہ حل کےحصول میں روڑے نہ اٹکائے۔......./169